غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بکنگھم پیلس کی جانب سے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی جانب سے لگائے گئے نسل پرستی کے الزامات کا اعتراف کرنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے ۔رواں برس مارچ میں ڈیوک اینڈ ڈچزآف سسیکس نےمعروف امریکی میزبان اوپرا ونفری کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران برطانوی شاہی خاندان پر نسل پرست ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔









