نئی دہلی، یکم فروری (یو این آئی) حکومت نے چھوٹے اور معمولی کسانوں کی مدد کے لئے وزیر اعظم کسان احترام فنڈ بنانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت دو ہیکٹر (دو ہیلٹر) تک زمین پر کاشت کرنے والے کسانوں کو سالانہ چھ ہزار کروڑ روپے کی مدد دی جائے گی۔
وزیر خزانہ پیوش گوئل نے آج لوک سبھا میں مالی سال 2019-20 کا عبوری بجٹ پیش کرتے ہوئے یہ کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ یکم دسمبر 2018 سے نافذ مانی جائے گی۔ اس کے تحت مدد کی رقم براہ راست کسانوں کے اکاؤنٹ میں جمع کی جائے گی۔ مرکزی حکومت اس کے مجموعی اخراجات میں اضافہ کرے گی ۔
انہوں نے کہا کہ یہ رقم دو ،دو ہزار روپے کی تین مساوی قسطوں میں میں دی جائے گی۔پہلی قسط جلد ہی کسانوں کے اکاؤنٹس میں بھیج دی جائے گی۔
مسٹر گویل نے کہا کہ اس سے 12 کروڑ کسانوں کے گھر والوں کو فائدہ ہوگا۔ اس سے سرکاری خزانے پر سالانہ تقریبا 75 ہزار کروڑ روپے کا بوجھ آئے گا۔