نئی دہلی 23 جولائی ( یو این آئی ) مرکزی بجٹ 2024-25 میں ایک نیا ذاتی انکم ٹیکس نظام تجویز کیا گیا ہے جس میں ٹیکس دہندگان کو 17500 روپے کا فائدہ ملے گا۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے منگل کو پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے مرکزی بجٹ میں کہا کہ نئے ٹیکس نظام سے حکومت کو 7000 کروڑ روپے کا ریونیو نقصان ہوگا اور چار کروڑ تنخواہ دار لوگوں اور پنشنرز کو فائدہ ہوگا۔
مرکزی بجٹ کے مطابق ذاتی آمدنی پر معیاری کٹوتی 50 ہزار روپے سے بڑھا کر 75 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے پرائیویٹ ٹیکس دہندگان کو 17500 روپے کا منافع ملے گا۔ اس کے علاوہ فیملی پنشن میں کٹوتی کی حد 15 ہزار روپے سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔
نیا ٹیکس نظام اس طرح ہو گا:
آمدنی…………………….…………………… …….ٹیکس
0 سے تین لاکھ روپے …………………………..00
تین لاکھ سے سات لاکھ روپے…………05 فیصد
سات لاکھ سے 10 لاکھ روپے…………10 فیصد
10 لاکھ سے 12 لاکھ روپے ………………… 15 فیصد
12 لاکھ سے 15 لاکھ روپے ……………………………20 فیصد
15 لاکھ روپے سے زیادہ…………………….……..30 فیصد