بلندشہر: اترپردیش کے ضلع بلند شہر کے کھرجا دیہات تھانے کی پولیس نے گاڑی چور گروہ کے 4شاطر اراکین کو گرفتار کرکے ان کی نشاندہی پر چوری کی 13بائیک ،ایک اسکوٹی اور تین بائیکوں کے انجن برآمد کئے ہیں۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش کمار سنگھ نے آج یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ کھرجا دیہات تھانے کے انچارج انسپکٹر جئے کرن نے اطلاع کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے کرا جانے والے راستے سے افضال ،ندیم قریشی،فرقان باشندہ اور جنیدر کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے ان کی نشاندہی پر کھرجا پٹرول پمپ کے برابر ایک دوکان سے چوری کی 13بائیک ایک اسکوٹی اور بائیک کے 3انجن برآمد کئے ہیں۔