لکھنؤ: کنگ جارج میڈیکل کالج (کے جی ایم یو) میں اتوار کو دوسرے دن بھی بلڈوزر دوڑتے رہے۔ اس دوران پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔ تقریباً 9 گھنٹے تک جاری رہنے والی کارروائی میں 2 سال سے مبینہ غیر قانونی مدرسے کو مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا۔ شاہمینہ شاہ بابا کے مزار کے قریب بنائی گئی 10 سے زائد دکانیں اور 36 جھونپڑیاں بھی مسمار کر دی گئیں۔









