پرتاپ گڑھ،20 اپریل (یواین آئی ) اترپردیش کے انتخاب میں بلڈوزر نے جو کامیابی بی جے پی کو دلائی ہے ،اب وہ بلڈوزر بی جے پی کے اقتدار والی ریاستوں میں چلا کر آئین و جمہوری نظام کو منہدم کیا جا رہا ہے ۔
ملک کے مسلمانوں کو خاطی قرار دے کر ان کی املاک پر بلڈوزر چلا کر بی جے پی یہ تاثر دے رہی ہے کہ اب ملک آئین ہند سے نہیں بلکہ ان کی مرضی و آر ایس ایس کے آئین پر چلے گا ،مدھیہ پردیش کھرگون میں مسلمانوں کی املاک کو ہی بلڈوزر سے نہیں بلکہ ملک کی جمہوریت و آئین کو بھی روندا گیا ہے ،جو بڑے شرم کی بات ہے ۔
جمعیتہ علماء ہند (محمدر مدنی ) کے صوبائی سکریٹری مولانا شبیر احمد مظاہری نے مسلمانوں پر جاری ظلم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مذکورہ خیالات کا اظہار کیا ۔