مظفر نگر: شاملی ضلع کے کیری گاؤں میں دوبدمعاشوں نے ایک طالب علم کو قتل کردیا ۔ متوفی کلدیپ کشیپ (۱۶)پر اس وقت حملہ کیاگیا جب وہ بابری پولس چوکی کے تحت گاؤں میں اپنے اسکول سے واپس آرہاتھا۔
پولس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مشتعل گاؤں کے لوگوں نے بابری تھانہ سڑک پر جام لگادیا اور ملزمین کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ اس واقعہ کے پس پردہ پرانی دشمنی کا اندیشہ ہے۔ گاؤں کے لوگوں نے متوفی کی لاش دینے سے بھی انکار کردیا تھالیکن پولس کی مداخلت کے بعد گاؤں والوں نے لاش کو پولس کے حوالہ کردیا۔ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلہ میں اروند اور اس کے بیٹے شری کانت کے خلاف رپورٹ درج کرلی گئی ہے جبکہ دونوں ملزمین فرار ہیں۔