برسبین 15 جنوری (یو این آئی) آسٹریلیا کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے چوتھے اور آخری میچ سے تجربہ کار تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور آف اسپن گیندباز رویچندرن اشون فٹ نہ ہونے کی وجہ سے باہر ہوگئے ہیں اور ان دونوں کھلاڑیوں کی جگہ بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز ٹی نٹراجن اور واشنگٹن سندر کو کھیلنے کا موقع ملا ہے۔









