ممبئی۔ بالی ووڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان 55 سال کے ہو گئے ہیں۔ 2 نومبر کو انہوں نے دبئی میں اپنے کنبہ کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی۔ شاہ رخ کی سالگرہ پر ہندستان میں ہی نہیں بلکہ بیرون ملکوں کے مداحوں نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔
شاہ رخ خان کے اس خاص دن پر دبئی سے انہیں خاص تحفہ دیا گیا جسے پا کر کنگ خان کافی خوش نظر آئے۔ دبئی میں برج خلیفہ پر شاہ رخ خان کی کئی تصویریں بھی دکھائی گئیں۔ اس سے جڑے فوٹو اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہے ہیں۔









