چھترپتی سمبھاجی نگر (اورنگ آباد): اسدالدین اویسی نے حملہ آوروں کو اپنے مخصوص انداز میں جواب دیا۔۔کہا، “حملہ آور ابھی بچے ہیں، وہ میرے سامنے بارش کے مینڈک جیسے ہیں”، ایم آئی ایم کے قومی صدر اسد الدین اویسی نے کہا، ” میری گاڑی پر چھ گولیاں لگیں۔ مجھے مارا پیٹا گیا، پولیس نے مجھے جیل میں ڈال دیا۔ تم مجھے مارنا چاہتے ہو، تاہم، ہم تمہیں نہیں ماریں گے۔ کیونکہ ہمارا خیال نہیں مرے گا۔”









