لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ جب کاروبار ذہن بنا لیتے ہیں تو حکومتیں بدل جاتی ہیں اور اترپردیش میں آنے والے اسمبلی انتخابات میں کاروباریوں نے اقتدار تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اکھلیش یادو نے اتوار کو یہاں اندرا گاندھی پرتشٹھان میں ایس پی کے ذریعہ منعقد کاروباری مہا کمبھ میں کاروباریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے قبل اترپردیش کے کاروباریوں نے متحد ہوکر اقتدار تبدیلی کے عزم کے ساتھ مستقبل کا اشارہ کیا ہے۔
ایس پی صدر نے کہا کہ اس بار تبدیلی یقنی ہے کیونکہ کسان اور کاروباریوں کے علاوہ سماج کا ہر طبقہ یوگی اقتدار کی بدنظمی سے عاجز ہوکر اقتدار تبدیلی کے لئے تیار ہے۔