جوز بٹلر کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی20 میچ میں 6وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
ساؤتھ ہیمپٹن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو تباہ کن ثابت ہوا اور تین رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔









