نئی دہلی، 4اپریل ؛ کانگریس نے مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کملناتھ کو چھندواڑہ اسمبلی حلقہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے امیدوار اعلان کیا ہے۔
کانگریس کے انتخابی انچارج مکمل واسنک نے جمعرات کو بتایا کہ پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے مسٹر کملناتھ کے نام کو منظوری دی ہے۔ اس سیٹ سے گزشتہ اسمبلی الیکشن کانگریس کے ہی دیپک سکسینہ نے جیتا تھا۔
خیال رہے کہ چھندواڑہ لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے رکن پارلیمان کملناتھ نے گزشتہ برس دسمبر میں ریاست کے وزیراعلی کے طورپر حلف لیا تھا۔ چھندواڑہ لوک سبھا سیٹ کے لئے چوتھے مرحلہ میں 29اپریل کو پولنگ ہوگی اور اسی دن اس اسمبلی سیٹ کے لئے ضمنی الیکشن بھی ہوگا۔