نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتر پردیش کی مین پوری لوک سبھا سیٹ اور اتر پردیش، راجستھان، بہار اور چھتیس گڑھ کی پانچ اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے لیے آج امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ بی جے پی کے مرکزی دفتر نے آج صبح یہ فہرست جاری کی۔
بی جے پی نے رگھوراج سنگھ شاکیہ کو مین پوری لوک سبھا سیٹ سے نامزد کیا ہے، جن کا مقابلہ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کی اہلیہ ڈمپل یادو سے ہوگا۔ رگھوراج شاکیہ کو سماج وادی پارٹی کے سابق لیڈر اور پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے لیڈر شیو پال سنگھ یادو کا قریبی بتایا جاتا ہے۔









