نئی دہلی،16دسمبر(یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے شہریت (ترمیمی)ایکٹ (سی اے اے)2019 کی مخالفت میں جاری تشدد کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ امن و امان قائم رکھیں اور افواہ نہ پھیلائیںvمسٹر مودی نے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا،’ شہریت (ترمیمی) ایکٹ (سی اے اے) ایکٹ 2019 کے خلاف جاری پرتشدد مظاہرے بدقسمتی اور پریشان کُن ہیں۔
مذاکرہ، بحث اور اختلاف رائے ظاہر کرنا جمہوریت کا جز لاینفک ہیں لیکن عوامی جائداد کو نقصان پہنچانا اور معمولات زندگی میں خلل انداز ہونا کبھی بھی ہمارے اخلاقیات کا حصہ نہیں رہے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ یہ امن، اتحاد اور بھائی چارہ قائم رکھنے کا وقت ہے۔ میں ہر کسی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ افواہ اور غلط باتیں نہ پھیلائیں۔