لکھنؤ: چنہٹ کے کمتا چوراہے کے قریب جمعہ کی صبح ایک سنگین حادثے میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک تیز رفتار اسکارپیو نے کیب موٹرسائیکل ڈرائیور کو ٹکر مار دی۔
حادثے میں نوجوان موٹر سائیکل سمیت اسکارپیو میں پھنس گیا اور اس میں پھنس کر تقریباً 100 میٹر تک گھسٹتا چلاگیا، جس کی وجہ سے اس کا بایاں ہاتھ دھڑ سے جدا ہوگیا۔ دوسری جانب اسکارپیو ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر وہاں سے فرار ہوگیا۔ پولیس گاڑی کے نمبر کی بنیاد پر ڈرائیور کاپتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔
کینٹین میں کرتا تھا کام پارٹ ٹائم چلاتا تھا کیب
شرم بہار نگر کریہٹا عیش باغ تھانہ بازار خالہ باشندہ26 سالہ رنجیت یادوچارباغ ریلوے اسٹیشن پر واقع کینٹین میں کام کرتا تھا۔ والد ردل یادو کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ بیٹا رنجیت پارٹ ٹائم کیب موٹرسائیکل چلاتا تھا۔
بتایا جا رہا ہے کہ رنجیت جمعہ کی صبح تقریباً 30:4بجے سواری ختم کرنے کے بعد کمتا چوراہے سے واپس آ رہے تھے۔ اسی دوران فیض آباد سے آنے والی تیز رفتار اسکارپیو نے ان کی موٹر سائیکل کو زوردار ٹکر مار دی۔ رنجیت کو روندتے ہوئے ملزم ڈرائیور نے بھاگنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے اس کی موٹر سائیکل اسکارپیو میں پھنس گئی۔
رنجیت بھی موٹرسائیکل کے ساتھ تقریباً 100 میٹر تک گھسٹتا چلاگیا۔ حادثے میں رنجیت کا چہرہ مکمل طور سے خراب ہوگیاجبکہ اس کا ایک ہاتھ کٹ گیا تھا۔
آس پاس کے لوگوں کو آتا دیکھ کر فرار ہوگیا ملزم
ملزم قریبی لوگوں کو آتے دیکھ کر فرار ہوگیا۔راہگیروں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور رنجیت کو فوری طور پر لوہیا اسپتال لے گئی، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔