نئی دہلی،24 دسمبر(یو این آئی) مرکزی کابینہ کی سلامتی امورکی کمیٹی نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کا عہدہ وجود میں لانے، اس کے کردار، ضابطے اور چارٹر کو آج منظوری دے دی ہے۔
مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاؤڈیکر نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اس تجویز کو منظوری دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی ایس فوجی امور کے محکمہ کا سربراہ ہوگا اور وہ چار اسٹار کے رینک والا جنرل ہوگا۔ سی ڈی ایس کی تنخواہ فوجیوں کے سربراہوں کے برابرہوگا۔ وہ وزیر دفاع کے تحت بنائے جانے والے فوجی امور کے محکمہ کا بھی سربراہ ہوگا۔ سی ڈی ایس اس محکمہ کا سکریٹری بھی ہوگا۔