نئی دہلی، 24دسمبر (یو این آئی) حکومت نے پورے ملک میں مردم شماری 2021کرانے ور قومی آبادی رجسٹر کو اپڈیٹ کرنے کے لئے بالترتیب 8754 اور 3941کروڑ روپے کی رقم منظور کی ہے۔
وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں منگل کو یہاں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلہ کی تجویز کو منظوری دی گئی۔اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ مردم شماری کے تحت پورے ملک میں لوگوں کی گنتی کی جائے گی جبکہ قومی آبادی رجسٹر میں آسام کو چھوڑ کر ملک کی پوری آبادی کے اعداد و شمار درج کئے جائیں گے۔