نئی دہلی: طویل تبادلہ خیال کے بعد مودی کابینہ کی آج توسیع ہو رہی ہے۔ راشٹرپتی بھون میں کووڈ پروٹوکول کے پیش نظر منعقدہ حلف برداری تقریب میں مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ نارائن رانے نے سب سے پہلے حلف لیا ہے، جبکہ آسام کے سابق وزیر اعلیٰ سروا نند سونے وال نے دوسرے نمبر پر حلف لیا ہے۔
تیسرے نمبر پر مدھیہ پردیش سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ویریندر سنگھ نے حلف لیا۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ جیوتی رادتیہ سندھیا نے چوتھے نمبر پر حلف اٹھایا۔ رام چندر پرساد سنگھ اور لوک جن شکتی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور چراغ پاسوان کے چچا پشوپتی کمار پارس نے بھی مرکزی وزیر کے طور پر حلف اٹھایا۔