کیلیفورنیا کی دلہن نے صرف 47 ڈالر کے لباس میں شادی کرکے مثال قائم کردی۔شادی پر بہت زیادہ پیسہ خرچ کرنا کوئی نیا تصور نہیں ہے، اس خیال نے ہمیشہ ان لوگوں کو متوجہ کیا ہے جو اپنی زندگی میں خوشی کے موقع کو منانے کے لیے الگ ہونا چاہتے ہیں لیکن کچھ لوگ ایسے ہیں جو شادی کی تیاریوں اور ملبوسات پر بہت زیادہ رقم خرچ کرنے سے نفرت کرتے ہیں۔
کیلیفورنیا کا ایک جوڑا ایسے لوگوں کے لیے مثالی ہو سکتا ہے کہ وہ اپنی شادی کے اخراجات 500 ڈالر سے کم رکھنے کی کوشش کریں، لاس اینجلس کے کیارا اور جوئل نے اپنی شادی کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے “ممکن حد تک کم سے کم خرچہ” کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ معلومات انسٹاگرام ہینڈل لوین مالٹا پر ایک ویڈیو کی شکل میں شیئر کی گئی، “کیارا اور جوئل، کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے اپنی شادی پر سستا عروسی لباس پہن کر پوری دنیا میں طوفان برپا کر دیا ہے۔
بڑے دن کے لیے اپنے لیے لباس کا انتخاب کرتے وقت دلہن کیارا نے صرف 47 امریکی ڈالر کا گاؤن خریدا جوکہ پاکستان تقریباََ 8 ہزار روپے کا بنتا ہے۔
کیارا نے گڈ مارننگ امریکا کو بتایا کہ میں لباس پر زیادہ پیسہ خرچ نہیں کرنا چاہتی تھی کیونکہ میرے ذہن میں یہ تھا کہ میں اسے چند گھنٹوں کے لیے ایک بار پہنوں گی۔
جوڑے نے تقریباً 30 سے 40 افراد کو اپنی شادی پر مدعو کیا، جنہوں نے اپنے کھانے پینے کی قیمت ادا کی، جس کے نتیجے میں انہیں صرف شادی کے محراب اور کرسیوں کے لیے ادائیگی کرنا پڑی۔
انسٹاگرام کے علاوہ ان کی کم لاگت والی شادی اور لباس کی ویڈیو ٹک ٹاک اور یوٹیوب پر بھی پوسٹ کی گئی تھی جہاں انہوں نے 10 لاکھ سے زیادہ ویوز اکٹھے کیے تھے۔