پاکستان کے مقبول ترین گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش خانہ کعبہ میں اذان دینا ہے۔
نجی چینل ‘جیو نیوز’ کے پروگرام ‘کپیٹل ٹاک’ میں بات کرتے ہوئے گلوکار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ‘خانہ کعبہ میں اذان دینا زندگی کی سب سے بڑی خواہش ہے، جو شخص میری سفارش کردے، زندگی بھر اس کے لیے کام کروں گا’۔









