اوٹاوہ، 18 جنوری (یو این آئی) کناڈا نے سنگین بیماری کے بڑھتے خطرات کے مدنظر نوجوانوں کے لئے فائزر کی اینٹی کووڈ گولی ’’پیکسلووڈ‘‘ کے استعمال کو منظوری دے دی ہے۔
کناڈا کی وزارت صحت کے بیان کے مطابق فوری جائزے کے بعد پیکسلووڈ کے استعمال کی یہ کہتے ہوئے منظوری دی گئی ہےکہ اس کی سلامتی اورتاثیر پر نگرانی جارہے گی۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ پیکسلووڈ سمیت کوئی بھی دوائی ویکسن کی متبادل نہیں ہے۔