کیلگری، البرٹا: کینیڈا میں برٹش کولمبیا علاقے میں داوانل (جنگل میں آگ) کی وجہ سے تقریبا 14 ہزار لوگوں کو اپنے گھروں کو چھوڑنے کے لئے مجبور ھونا پڑا ہے ۔

حکام نے بتایا کہ علاقے میں داوانل کے دو سو سے زیادہ واقعات ہوئے ہیں جس میں سے کم از کم دس رہائشی علاقے کے قریب ہوئے ہیں۔ آگ کی وجہ سے 93،900 ایکڑ مکمل طور پرتباہ ہو گئی تھی۔ اس سے کسی جانی یا شدید زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے ، لیکن 14،000 لوگوں کو اپنے گھروں کو چھوڑنے کے لئے مجبور ھونا پڑا ہے ۔ جنگل میں شدید آتشزدگی نے لکڑی اور کان کنی کی صنعت کو بری طرح متاثر کیا ہے ۔ آگ کی زد میں آنے سے ایک علاقائی بجلی گھر کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔
ویسٹ فریزر ٹمبر کمپنی نے بتایا کہ ھنڈریڈ میل ہاؤس، ولیمز لیک اور چاسم میں واقع فیکٹریوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے ۔ ان فیکٹریوں کی کل سالانہ پیداوار کی صلاحیت 800 ملین بورڈ فٹ لکڑی اور 270 ملین مربع فٹ پلائی ووڈ ہے ۔انھوں نے بتایا کہ ، “برٹش کولمبیا کی اندرونی صورت حال میں آگ کی پوزیشن غیر مستحکم ہے اورحالات مزید خراب ہورہے ہے ۔ویسٹ فریزر کے علاوہ کئی دیگرکمپنیوں نے اپنے لکڑی اور کان کنی سے منسلک کاموں کو معطل کر دیا ہے ۔ صوبے کے اہم الکٹرک ڈسٹری بیوٹر بی سی ہائیڈرو اینڈ پاور اتھارٹی نے کہا کہ آگ کی زد میں آنے سے 170 سے زیادہ بجلی کے کھمبوں اور 29 ٹرانسفارمرز خراب ہو گئے ہیں۔ کمپنی نے مزید نقصانات ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے ۔ جمعہ کو برٹش کولمبیا نے ایمرجنسی کا اعلان کیا اور آگ سے نمٹنے کے لیے ہفتے کے آخر میں تقریبا 16 سو ملازمین کو تعینات کیا ہے ۔ 2003 کے بعد یہاں پہلی بار ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے ۔