کینیڈا کے صوبہ نووا اسکاٹیا میں ایک مسلح شخص نے پولیس کا بھیس بدل کر خاتون پولیس افسر سمیت 16 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
خبررساں ادارے اے پی کے مطابق کینیڈین حکام نے بتایا کہ مسلح شخص 12 گھنٹے بعد مارا گیا۔

اس دوران حکام نے نووا اسکاٹیا کے دیہی علاقے پورٹاپیکا کے رہائشیوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا۔
اس سے قبل پولیس نے بتایا کہ مشتبہ شخص پولیس کار میں تھا۔
فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق مسلح شخص نے علاقے کے متعدد مقامات پر لوگوں کو نشانہ بنایا اور پولیس ہلاک افراد کی تفصیلات جمع کررہی ہے۔









