ٹیک آف کرنے سے پہلے کینیڈا میں ایک مسافر طیارے کا دروازہ کھول کر باہر کود گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایئر کینیڈا کی فلائٹ اڑان بھرنے کی تیاری کر رہی تھی کہ ایک مسافر اچانک طیارے کا دروازہ کھول کر باہر کود گیا اور 20 فٹ نیچے زمین پر گرا۔
رپورٹس کے مطابق مسافر کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم بتایا گیا ہے کہ طیارے میں داخل ہوتے وقت وہ بالکل صحیح حالت میں تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعہ رات 9 بجے کے قریب پیش آیا جس کے بعد مسافر کو پولیس نے حراست میں لے کر علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
رپورٹس کے مطابق مسافر کو زیادہ چوٹیں نہیں آئیں اور ایئر لائن اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ فلائٹ دبئی کے لیے شیڈول تھی اور اس واقعے کی وجہ سے اس میں 6 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔