اوٹاوا، 3 ستمبر (یو این آئی) کناڈا کی سب سے مشرقی ریاست نیو فاؤنڈ لینڈ اور لیبراڈور کے ایک قصبے میں ریفائنری میں ہونے والے دھماکے میں آٹھ مزدور زخمی ہو گئے۔ پولس نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی۔
رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس نے جمعہ کے روز ایک ریلیز میں کہا کہ تمام زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں کچھ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
متعدد میڈیا رپورٹوں میں عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے کام بائی چانس قصبے میں ایک ریفائنری میں ہوا۔
ریفائنری کو چلانے والی کمپنی بریا رینیویبل فیویل نے ایک بیان میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال کو قابو میں کر لیا گیا ہے۔