اپنے بچوں اور دوستوں کے ساتھ تفریح کے لیے پارک جانے والے افراد کو تلخ تجربہ ہوا۔ وہ سب ہوا میں اس وقت ہوا میں الٹے لٹک گئے جب وہ ‘لمبر جیک جھولے’ پر جھول رہے تھے کہ اچانک وہ ہوا میں رک گیا۔
یہ واقعہ کینیڈا میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق اونٹاریو کے ‘ونڈر لینڈ’ تفریحی پارک میں کچھ لوگ لمبر جیک جھولے پر جھول رہے تھے کہ اچانک جھولا اوپر جانے کے بعد معلق رک گیا۔
اس میں پھنسے تمام افراد تقریباً 30 منٹ تک ہوا میں الٹے لٹکے رہے۔ گھبراہٹ کا شکار افرادمدد کے لیے چیخنے لگے۔ کچھ لوگ جو اس جھولے میں پھنس گئے ان کی طبعیت بگڑ گئی۔ بعدازاں انھیں نیچے لانے میں کامیابی حاصل کی گئی۔