ٹورنٹو، یکم مارچ ؛ کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ وہ یوکرین میں جاری روسی فوجی کارروائی کے درمیان وہاں اپنی فوج نہیں بھیجیں گے۔
وزیراعظم ٹروڈو نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ ہم اپنی فوج یوکرین نہیں بھیج رہے ہیں۔واضح رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین میں فوجی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔ حالانکہ روسی وزارت دفاع نے کہا کہ یہ کارروائی یوکرین کے فوجی ڈھانچے کو مکمل طور پر تباہ کرنے کے لیے ہے اس سے عام شہری متاثر نہیں ہوں گے۔