نئی دہلی، 24 دسمبر (یواین آئی) دہلی کے نریلا انڈسٹریل علاقہ میں دو فیکٹریوں میں منگل کو شدید آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کے دوران فائر بریگیڈ محکمہ کے تین فائر فائٹر زخمی ہو گئے ۔
محکمہ فائر بریگیڈ کے ایک افسر نے’یواین آئی‘ کو بتایا’’ہمیں علی الصبح چار بجکر 52 منٹ پر نریلا سی بلاک کی فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع ملی، اس کے بعدمحکمہ فائر بریگیڈ کی 32 گاڑیوں کو موقع پر بھیجا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ آگ بجھانے کے دوران تین فائر فائٹر بھی زخمی ہو گئے ہیں۔
خبریں لکھے جانے تک فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کے لئے سخت مشقت کر رہے تھے۔