آگرہ:اترپردیش میں آگرہ کے فتح آباد علاقے میں آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر پیر کو ہوئے کار حادثے میں چار افراد ہلاک ہوگئے اور دو خواتین سمیت پانچ افراد شدید طورپر زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق اٹاوہ کے رہنے والے دیوی لال گپتا کا خاندان دہلی سے گود بھرائی کی ایک تقریب میں شامل ہونے کے لئے اپنے گاؤں پچھاوا جارہاتھا۔اس دوران صبح تقریباً پانچ بجے فتح آباد علاقے کے لکھنؤ ایکسپریس وے میں 35کلومیٹر پر ایک تیز رفتار گاڑی نے ان کی کار میں ٹکر ماردی۔اس حادثے میں چار افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور پانچ شدید طورپر زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ ٹکر اتنی شدید تھی کی کہ گاڑی میں پھنسے لوگوں کو پولیس نے کھڑکی کاٹ کر باہر نکالا ہے ۔