ایک خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ دھماکا بغداد کے شمال مشرقی علاقے میں ایک مارکیٹ میں ہوا جہاں ’11 افراد ہلاک اور 26 زخمی’ ہوگئے ہیں۔
iraq
میڈیکل ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک افراد میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں اور یہ دھماکا صبح کے اوقات میں ہوا۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے صدر سٹی کے دو ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
دولت اسلامیہ (داعش) نے پراپیگنڈا ایجنسی اعماق کے ذریعے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
iraq
دھماکے کےباعث مارکیٹ میں قائم کئی اشیا کی دکانوں کو بھاری نقصان پہنچا تاہم حکام کی جانب سے علاقے کی صفائی کا عمل جاری ہے اور تباہ ہونے والی دو کاروں کو بھی جائے وقوعہ سے ہٹادیا گیا۔
iraq
خیال رہے کہ داعش نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں ماضی میں ہونے والے کئی بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے جبکہ موصل میں داعش کے مرکز پر حکومتی فورسز کے کنٹرول کے بعد اس میں تیزی آئی ہے۔
بغداد میں یہ دھماکا ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکی سرپرستی میں لڑنے والی عراقی فورسز داعش سے تل افر کا کنٹرول حاصل کرنے کے بہت قریب ہیں جبکہ یہ علاقہ خانہ جنگی کے شکار شام کی سرحد سے 150 کلومیٹر دور ہے۔