افغان خفیہ ایجنسی کے دفتر پر طالبان نے کیا حملہ- بارود سے بھری کار بم دھماکہ میں ا افراد جاں بحق 40 زخمی
کابل: افغانستان میں خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے دفتر پر بارود سے بھری کار کو زوردار دھماکے سے اُڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 7 افغان انٹیلی جنس اہلکار ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی میں واقع ملک کی خفیہ ایجنسی ’’ نیشنل ڈائڑکٹوریٹ آف سیکیورٹی ‘‘ کے دفتر پر زورد دار دھماکا ہوا جس کے بعد افرا تفری مچ گئی، دھماکا ایک کار میں ہوا جس میں بارودی مواد چھپایا گیا تھا۔ دھماکے میں 7 انٹیلی جنس اہلکار ہلاک اور 40 زخمی ہوئے۔
غزنی کے گورنر کے ترجمان نے کار بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں میں سے 10 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دھماکے کے بعد اںٹیلی جنس ادارے کے دفتر کا فوجی اہلکاروں نے گھیراؤ کر لیا اور حملہ آوروں کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔









