مشرقی لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کے فوجی ٹھکانوں پر کار بم حملوں میں کم از کم اٹھارہ افراد زخمی ہو گئے۔
ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملے اتوار کے روز ہوئے۔
گذشتہ مہینے بھی جنوبی لیبیا کے علاقے سبہا میں لیبیا کی نیشنل آرمی کے کیمپ پر ہونے والے حملے میں خلیفہ حفتر کے نو فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔
دارالحکومت طرابلس کے اطراف کے علاقوں میں خلیفہ حفتر اور مرکزی حکومت کے فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان فرحان حق کا کہنا ہے کہ طرابلس کے اطراف میں جاری جھڑپوں کی بنا پر نوّے ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔