نئی دہلی، ملک میں نیپا وائرس کے ایک معاملے کی تصدیق ہوئی ہے لیکن حکومت نے کہا ہے کہ سبھی احتیاطی اقدام اٹھائے جارہے ہیں اور لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے یہاں سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد اس تعلق سے پوچھے جانے پر کہا کہ ’’کیرلا میں نیپا وائرس کے ایک معاملے کی تصدیق ہوئی ہے۔ مریض کے رابطے میں آنے والے 84 لوگوں کی شناخت کی گئی ہے۔
ان سب کی جانچ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے محکمہ جنگلات سے چمگادڑوں کو پکڑ کر ان کی بھی جانچ کرنے کے لئے کہا ہے۔