کانپور: دوست کے قتل کے بعد گرل فرینڈ نے خود پرمقدمہ درج ہونے سے پریشان ہونے پر جا ن دے دی،لڑکی نے پھانسی لگاکر خودکشی کی ہے،پولیس معاملہ کی چھان بین میں مصروف ہے۔ اطلاعات کے مطابق اکبر پور کوتوالی علاقہ کے رنیاکے رہنے والے سنتوش کمار(۲۵)کی راج پور میں ۱۶؍جون کو معاشقہ کے شک میں قتل کردیاگیاتھااور اس کی لاش کنوئیں میں پھینک دی گئی تھی۔
سنتوش کے بھائی اندرجیت نے الزام لگایا تھا کہ دوشیزہ کے ذریعہ بھائی کوسازش کے تحت بلواکراس کا قتل کیاگیاہے۔اس نے اپنے چچیرے ماموں، ان کے بھائیوںکے علاوہ ان کی بیٹی روچی وایک رشتہ دار کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا، روچی کی سنتوش سے دوستی تھی۔
اتوار کو چھان بین کےلئے پولیس کے گاؤں پہنچنے کے بعدتناؤمیں آئی روچی (۱۸)نے دوشنبہ کی صبح گھر کے اندر کمرے میں چھت کے کنڈے سے پھانسی لگالی،اس سے اس کی موت ہوگئی۔اس سے گھر میں کہرام مچ گیا ،اطلاع ملتے ہی سرکل افسر رسول آباد رام شرن سنگھ ، کوتوال شبلی ویر پال سنگھ تومر نے گاؤں پہنچ کر واردات کی چھان بین کی۔شبلی کوتوال نے بھی شک ظاہر کیا ہے کہ دوشیزہ روچی نے ممکنہ مقدمہ درج ہونے سے تناؤمیں آکر خود کشی کی ہے ،متوفیہ کے گھر کے رکن مقدمہ درج ہونے کے بعدسے گاؤںمیں نہیں ہیں اور فرار چل رہے ہیں ،بیٹی کی موت پرپولیس کے خوف سے والدودیگرکنبہ کے لوگابھی تک گھرنہیں پہنچے جس سے پولیس کو مزید معلومات اکٹھاکرنے میں دقت پیش آرہی ہے۔