پرتاپ گڑھ 5 اپریل (یواین آئی)اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے کنڈہ کوتوالی پولیس نے علاقے کے بابوگنج بازار سے گزشتہ ہفتہ و اتوار کی شب برآمد غیر قانونی پچاس لاکھ روپیہ قیمت کی شراب کے معاملے میں شراب مافیا سمیت تیرہ ملزمان کے خلاف سنگین دفعات میں کیس درج کیا ۔









