پریاگ راج: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) صدر اسد الدین اویسی کی گذشتہ دنوں یہاں ہوئی ریلی میں اجازت سے زیادہ بھیڑجمع ہونے پر کنوینر کے خلاف کریلی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اٹالا واقع مجیدیا اسلامیہ انٹر کالج میدان میں ہفتہ کو اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی کی ریلی منعقد کی گئی تھی۔
انتظامیہ نے ریلی کے لئے 100لوگوں کی اجازت دی تھی لیکن میدان پر اس سے کئی گنا زیادہ بھیڑ اکٹھا ہوئی تھی۔