مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) ترنمول کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا سے منسلک نقدی کے لیے پوچھ گچھ کے معاملے میں کولکتہ میں کئی مقامات پر تلاشی لے رہی ہے۔ یہ پیش رفت مرکزی ایجنسی کی جانب سے مہوا موئترا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے چند دن بعد ہوئی ہے۔

بی جے پی کے لوک سبھا رکن نشی کانت دوبے کے ذریعہ موئترا پر لگائے گئے الزامات کی سی بی آئی کی ابتدائی جانچ کی رپورٹ ملنے کے بعد لوک پال کی ہدایت پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
نشی کانت دوبے نے الزام لگایا تھا کہ ٹی ایم سی لیڈر نے لوک سبھا میں دبئی کے تاجر درشن ہیرانندنی سے نقد رقم اور تحائف کے بدلے میں صنعتکار گوتم اڈانی اور وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرنے کے لیے سوالات پوچھے۔
یہ بھی پڑھیں: اترپردیش کے شاہجہاں پور تھانے میں سب انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے گرفتار
مہوا موئترا کو گزشتہ سال “غیر اخلاقی رویہ” کی وجہ سے لوک سبھا سے نکال دیا گیا تھا۔ انہوں نے اپنی برطرفی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ کرشن نگر کے سابق ایم پی کو ٹی ایم سی نے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں اسی حلقہ سے میدان میں اتارا ہے۔