نئی دہلی:سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای)نے پیپر لیک ہونے کی ایک اور فرضی خبر کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔
سی بی ایس ای نے پہلے چھ مارچ کو پیپر لیک ہونے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ اس مرتبہ اس نے سات مارچ کے امتحان کے پیپر لیک ہونے کی فرضی خبر کے معاملے میں دہلی پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔بورڈ کی طرف سے جمعہ کو جاری ریلیز کے مطابق بورڈ کو پیپر لیک ہونے کی فرضی خبروں کے دیگر ویڈیو بھی یوٹیوب پر ملے ہیں۔بورڈ نے پہلے ہی والدین کو فرضی نیوز سے بچنے کے لئے آگاہ کیا ہے اور طالب علموں سے کسی طرح کی اشتعال پیدا نہ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔بورڈ نے پولیس سے قصورواروں کے خلاف تعزیرات ہند اور انفارمیشن ٹیکنالوجی قانون کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا۔