برطانیہ میں اہل بیت علیھم السلام کے عقیدت مندوں نے حضرت فاطمہ زہرا علیھا السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن منایا۔ لندن میں واقع اسلامی مرکز میں ایک محفل کا انعقاد عمل میں لایاگيا جس میں اہل بیت علیھم السلام کے عقیدت مندوں نے فارسی ، عربی اور انگریزی زبانوں میں سیدۃ نساء العالمین کی سیرت پر روشنی ڈالی ۔
اس موقع پر اسلامی مرکز کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین سید ہاشم موسوی نے حضرت فاطمہ زہرا علیھا السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے موجودہ دور میں خاندانوں کے اختلافات اور ان کو درپیش مختلف طرح کے مسائل کا سبب حضرت فاطمہ زہرا علیھا السلام کے طرز زندگی سے دوری کو قرار دیا ۔
حجۃ الاسلام و المسلمین سید ہاشم موسوی نے حیا اور پاکدامنی کو بھی خاندانوں کو درپیش ایک بڑا مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ اگر خواتین حضرت فاطمہ زہرا علیھا السلام کو اپنا آئيڈیل قرار دیں تو خاندانوں کو بہت سے مسائل سے نجات مل جائے گی۔