اکھلیش یادو نے کہاپوروانچل ایکسپریس وے بنانے کیلئے وزیراعظم مرکزی حکومت سے دلائیں پیسہ
لکھنؤ۔(بیورو)سماجو ادپارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے مہنگائی اوربے روزگاری کے سلسلے میں مرکز کی مودی حکومت پر حملہ آور ہوتے ہوئے کہا کہ ہم سیاسی جماعتیں سماج وادی پارٹی اوربی ایس پی ہی نہیں ملک کے عوام بھی بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بڑھ رہی مہنگائی اوربے روزگاری سے پریشان ہیں۔عوام چاہتے ہیں کہ بی جے پی اقتدار سے ہٹے ملک میں تبدیلی آئے کیونکہ نوٹ بندی اورجی ایس ٹی سے بڑے پیمانے پر کاروبار بند ہوگئے ہیں ۔کثیرتعداد میں لوگوں کی ملازمتیں گئیں ہیں۔
بی ایس پی سربراہ مایاوتی کی جانب سےنشستوں کی باعزت تعداد ملنے پرہی اتحاد کے سوال پر اکھلیش یادونے کہا کہ آپ لوگ دیکھیں گے بہت اچھا اتحاد ہوگا۔مسٹریادو نے کہا کہ ملک بہت چیزوں میں پیچھے چلا جارہاہے۔ڈیژل اورپٹرول کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں ،سب چیزیں مہنگی ہورہی ہیں ہم چاہتے ہیں کہ بی جے پی کے لوگ اقتصادی پالیسیوں میں کچھ ایسا کردکھائیں جس سے آج جتنے روپئے میں ڈالر مل رہاہے اتنے ڈالر میںروپیہ ملے۔اکھلیش نے کہا کہ مہنگائی سے لوگوں کا نقصان ہورہاہے ، کسی کو ملازمت اورروزگارنہیںمل رہاہے ۔ مہنگائی کے سلسلے میں لوگ بھلے ہی بول نہیں رہے ہیں لیکن غصے میں ہیں وقت آنے پر اس کاحساب لیں گے۔
سماج وادی پارٹی کے ریاستی دفترپر وشوکرماجینتی پر منعقد پروگرام میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اکھلیش نے وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے وارانسی میں سالگرہ منانے پر انھیں مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ جب سالگرہ منائی جارہی ہے تو وزیراعظم کو چاہئے کہ یوپی کو تحفہ دیں۔وزیراعظم نے ایکسپریس وے کے سنگ بنیاد کا سنگ بنیادرکھاہے، ہم چاہتے ہیں کہ پوروانچل ایکسپریس وےکو بلیاتک جوڑنے کا کا اعلان کریں اورایکسپریس وے بنانے کا پوراپیسہ مرکزی حکومت سے دلائیں ،جس سے بینکوں سے قرض نہ لینا پڑیں۔واضح رہے کہ ریاستی حکومت پوروانچل ایکسپریس وے بنانے کیلئے پنجاب نیشنل بینک سے بارہ ہزار کروڑروپئے قرض لے رہی ہے۔اکھلیش یادو نے کہا کہ نیتا جی ملائم سنگھ یادو نے وزیراعلیٰ رہتے ہوئے سماج وادی پارٹی حکومت میں وشوکرما جینتی پر سرکاری چھٹی کااعلان کیاتھا، بی جے پی کی حکومت میں اسے منسوخ کردیا۔انھوں نے کہاکہ یہ وشوکرما سماج کی طاقت ہے جس سے حکومت ڈر گئی ہے۔حکومت گھبرائی ہوئی ہے،بتاہی نہیں پارہی ہے کہ وشو کرما جینتی پر چھٹی ہے کہ نہیں۔کچھ جگہ اسکول بند ہیںاورکچھ جگہ پرکھلے ہیں۔ریاست میں جب سماج وادی پارٹی کی حکومت آئے گی تو ہم وشو کرما جینتی پر چھٹی کااعلان کریں گے۔مسٹریادو نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ وشوکرماسماج کی گنتی کرلی جائے اورانھیں آبادی کے تناسب میں حق اورعزت دے دی جائے ۔ گومتی ریورفرنٹ کی ایک طرف سی بی آئی جانچ اوردوسری اسے حکومت کی جانب سے ماڈل کی شکل میںپیش کرنے کے سوال پر اکھلیش نے کہاکہ یوگی حکومت پوری طرح سے کنفیوز ہے۔ ہمیں بھی پتہ چلا ہے کہ کناڈا کی ٹیم ریورفرنٹ کے کام اورترقی کو دیکھنے کیلئےآرہی ہے ۔ہماری حکومت کے ترقیاتی کاموں کو دیکھنے دوسرے ملک کے لو گ آئیں اس سے زیادہ اچھا اورکیاہوسکتاہے۔ انھوں نے طنزیہ اندازمیں کہاکہ حکومت میں لکھنؤکے لوگوں کیلئے لائٹ بند کردی ہے۔ غیر ممالک کو دیکھا رہے ہیں۔تقریب کو رام آسرے وشوکرما ،اچھے لال وشو کرما،راجیش وشوکرما نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر سماج وادی کے قومی جنرل سکریٹری بلرام یادو ،راجیندرچودھری ، اوم پرکاش سنگھ سمیت دیگر رہنماموجودتھے۔