لکھنؤ:03جون(یواین آئی) کشمیر گھاٹی میں ٹارگیٹ کلنگ کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بہوج سماج پارٹی(بی ایس پی)صدر مایاوتی نے مرکزی حکومت سے دہشت کا ماحول جلد ختم کرنے اور خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کامطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کے کورونا متاثر ہونے پر ان کے جلد از جلد صحت یاب ہونے کی تمنا کا اظہار کیا ۔