جامعہ المصطفی العالمیہ کے چانسلر حجت الاسلام ڈاکٹر علی عباسی نے نامور عالم دین ڈاکٹر کلب صادق کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ، تعزیتی پیغام کا تفصیلی متن کچھ یوں ہے:
بسمه تعالی
انا لله و انا الیه راجعون
ہندوستان کے نامور عالم دین اور مبلغ ڈاکٹر سید کلب صادق نقوی کے انتقال کی خبر انتہائی افسوس اور دکھ کا باعث بنی۔