نئی دہلی، 24 جنوری (یو این آئی) مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) نے بدعنوانی کے معاملے میں آئی سی آئی سی آئی بینک کی سابق مینیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او چندا کوچر ،ان کے شوہر دیپک کوچر اور ویڈیوکون گروپ کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
Copyright World Economic Forum (http://www.weforum.org) / Eric Miller (emiller@iafrica.com)
سی بی آئی ذارائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ کوچر، ان کے شوہر اور وی این دھوت کے علاوہ نوپاور رینیوایبلس لمیٹیڈ کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان تمام کے خلاف تعذیرات ہند کی دفعہ 120 (بی)، 420 اور انسداد بدعنوانی ایکٹ کی شق 7، 13 (دو) اور 13 (ایک) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر درج کیے جانے کے بعدمہاراشٹر کے ممبئی اور اورنگ آباد میں واقع نوپاور اور ویڈیو ویڈیوکون کے چار دفاتر پر چھاپہ مارا گیا۔
الزام ہے کہ وینو گوپال دھوت نے 2012 میں آئی سی آئی سی آئی سے 3250 کروڑ رورپیے کا قرض لیا اور اسی قرض کی رقم سے نوپاورلمیٹیڈ میں سرمایہ کاری کی گئی۔ محترمہ کوچر کے شوہر دیپک کوچر نوپاور رینیوایبلس کے مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں وی این دھوت، دیپک کوچر اور نامعلوم افراد کے خلاف 10 ماہ پہلے ایک ابتدائی تفتیش شروع کی تھی۔