لکھنؤ : اگر علاقہ میں کہیں ٹرانسفارمر مخدوش ہوجائیں تو اسے ہر حال میں 24گھنٹے کے اندر بدل دیا جائے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو ذمہ داری طے کرکے سخت کارروائی کی جائے گی۔ یہ احکام بدھ کو پاور کارپوریشن کے صدر ڈاکٹر آشیش کمار گوئل نے جائزہ جلسے میں دیئے ۔
کہاکہ جھٹ پٹ پورٹل پرآنے والے نئے کنکشن کے امیدواروںکو جلد سے جلد تصفیہ کریں۔ کوئی پیڈنسی نہ رہے شکتی بھون میں منعقدہ جائزہ جلسے میں انہوں نے کہاکہ افسرٹرانسفارمر کو بدلنے کا وقت تعین کا دھیان رکھیں۔ ٹرانسفارمر کہیں مخدوش ہوتا ہے تو خراب ٹرانسفارمر کی واپسی کے انتظار کے بجائے موقع پر فوراً نیاٹرانسفارمر بھیجا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ ٹرانسفارمر مخدوش نہ ہواس کےلئے ضروری اقدام اٹھائے جائیں۔ بحالی کے کاموںمیں لاپروائی کی وجہ سے بجلی انتظامات متاثر نہیں ہونا چاہئے۔ سبھی لوگ بحالی کے کام وقت سے کراتے رہیں۔
گرمی شروع ہونے سے پہلے سبھی کام وقت پر کرالیں۔ انہوں نے احکام دیئے جتنی بجلی دیں اتنا ریونیو ضرور وصول لیں۔ اس کےلئے سبھی کو صحیح ریڈنگ کا بل وقت سے ملے۔ ریاستی صدر نے کہاکہ بجلی نظام کو مضبوط کرنے کےلئے متعدد اسکیمیں چل رہی ہیں اس لئے اب اوور لوڈنگ کی شکایت کہیں سے بھی نہیں آنی چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ یک مشت تصفیہ اسکیم (او ٹی ایس) 16جنوری تک بڑھادی گئی ہے اس کا فائدہ حاصل کرکے زیادہ سے زیادہ بقایا جمع کرائیں۔ سبھی بقائے داروں سے رابطہ کریں اس کےلئے ٹھیکہ ملازمین تک ذمہ داری طے ہو۔ جلسے میں ایم ڈی پی سی ایل پنکج کمار، سبھی ڈسکام کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ایگزیکٹیو انجینئر سطح کےافسران شامل ہوئے۔