ممبئی:ممبئی میونسپل کارپوریشن میں اقتدارمیں آنے کے بعد مہاراشٹر کی علاقائی پارٹی شیوسینا نے مرکزی حکومت سے آج ایک بار پھر شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈہ سمیت متعدد مضافاتی ریلوے اسٹیشنوں کے نام تبدیل کرنیکا مطالبہ کیا ہے ۔
شیوسینا ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق ریاستی وزیر نقل وحمل دیواکر را¶تے کی سربراہی میں ممبران اروند ساونت اور شریرنگ برنے نے آج نئی دہلی میں مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور انہیں ایک میمورنڈم پیش کرکے مطالبہ کیا کہ ممبئی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام چھترپتی شیواجی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بدل کر چھترپتی شیواجی مہاراج ایئرپورٹ ،ممبئی چھترپتی شیواجی ٹرمنس کانام چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس کردیا جائے ۔
انہوں نے جنوبی ممبئی کے چندلوکل ٹرین اسٹیشنوں کے نام بھی تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے جن میں الفیسٹن روڈ کا نام پربھادیوی ،چرنی روڈ اسٹیشن کا نام گرگام اور چھترپتی شیواجی ٹرمنس (سی ایس ٹی ) کا نام سی ایس ایم ٹی کرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔
واضح رہے کہ حال میں شمال مغربی علاقے جوگیشوری اور گورے گا¶ں اسٹیشنوں کے درمیان تعمیر کیے گئے ایک نئے اوشیورہ اسٹیشن کا نام ‘رام مندر’ کردیا گیا تھا اور محکمہ ریلوے نے بھی ریاست میں برسراقتدار پارٹی کے مقامی وکروں کے مطالبے کو ہری جھنڈی دکھا دی ۔