نئی دہلی، 28 مئی (یو این آئی) آج صبح دہلی سے بنارس جانے والی انڈیگو ایئر لائنز کی پرواز سے پہلے طیارے میں بم کی افواہ کی وجہ سے مسافروں کو جلدی جلدی ایمرجنسی ایگزٹ سے اتار کر طیارے کی جانچ کی گئی۔
ایئر لائن کے نمائندے نے اسخبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 2 سے صبح 5 بجے بنارس جانے والی پرواز نمبر 6E2211 میں ہوائی اڈے پر بم کی دھمکی ملی تھی۔
نمائندے کے مطابق خطرے کے جواب میں تمام ضروری پروٹوکول پر عمل کیا گیا اور ہوائی اڈے کے سکیورٹی اداروں کی ہدایات کے مطابق طیارے کو دور دراز مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ تمام مسافروں کو ہنگامی ایگزٹ سے بحفاظت نکال لیا گیا۔
یہ بھی ضرور دیکھیں
نمائندے نے بتایا کہ اس وقت فلائٹ کا مکمل معائنہ کیا جا رہا ہے۔ تمام سکیورٹی چیک مکمل ہونے کے بعد، طیارے کو پرواز کے لیے واپس ٹرمینل ایریا میں منتقل کر دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق طیارے کے ٹوائلٹ میں ٹشو پیپر پر لفظ بم لکھا ہوا ملا۔ اس کے بعد طیارے کو پارکنگ گلیارے سے دور لے جایا گیا۔ ایمرجنسی دروازہ کھول کر مسافروں کو باہر نکالا گیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ایوی ایشن سکیورٹی کے حکام کی جانب سے طیارے کی مکمل چھان بین کی گئی اور اب تک کی معلومات کے مطابق یہ خبر محض افواہ لگتی ہے۔