ارون پاٹھک پر سرکاری نوکری دلانے کے نام پر 4.63 لاکھ ہتھیانے کا الزامارانسی کی ڈسٹرکٹ جیل میں بند وشو ہندو سینا کے صدر ارون پاٹھک کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ ارون پاٹھک کے خلاف بھیلوپور تھانے میں دھوکہ دہی اور دھمکی کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی الہ آباد یونیورسٹی کے ایل ایل بی کے طالب علم کوستوبھ ترپاٹھی کی شکایت پر کی گئی ہے۔ تھانہ بھیلوپور پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔









