رائے پور: چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے یوم جمہوریہ کے موقع پر ریاست کے بے روزگار نوجوانوں کو بڑا تحفہ دیا ہے۔ جمعرات کو یوم جمہوریہ کے موقع پر ریاست کے سی ایم بگھیل نے بے روزگار نوجوانوں کو بے روزگاری الاؤنس دینے کا اعلان کیا ہے۔
بے روزگار نوجوانوں کو یہ الاؤنس اگلے مالی سال سے ملنا شروع ہو جائے گا۔ تاہم بگھیل نے الاؤنس کی رقم کا ذکر نہیں کیا ہے۔ الاؤنس کی رقم کا اعلان بجٹ میں کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے قبائلی سماج کے بہترین تہواروں کے انعقاد کے لیے بستر ڈویژن، سرگوجا ڈویژن اور ریاست کے شیڈول علاقوں میں آنے والے مالی سال سے ہر گرام پنچایت کو 10000 روپے سالانہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
دراصل جگدل پور کے لال باغ میدان میں وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے جھنڈا لہرایا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے ایک درجن بڑے اعلانات کئے۔ اس میں سب سے بڑا اعلان بے روزگاری الاؤنس کا ہے اور شیڈول علاقوں کی گرام پنچایتوں کو ’سمان ندھی‘ دینے کا اعلان کیا ہے۔