پولیس حکام کے مطابق تصادم میں دو سے تین ماؤنوازوں کے زخمی ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ماؤنوازوں نے سیکورٹی فورسز کو نقصان پہنچانے کے لیے ضلع کے گنگلور پولیس اسٹیشن حدود کے تحت پسنار اور ہیرولی گاؤں کے درمیان بارودی سرنگ بچھائی ہے۔
بیجاپور۔ چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ بیجاپور ضلع میں نکسلیوں کے ساتھ تصادم میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی کوبرا بٹالین کے دو جوان زخمی ہوگئے۔ پولس حکام نے پیر کو یہ جانکاری دی۔ پولیس حکام کے مطابق تصادم میں دو سے تین ماؤنوازوں کے زخمی ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ماؤنوازوں نے سیکورٹی فورسز کو نقصان پہنچانے کے لیے ضلع کے گنگلور پولیس اسٹیشن حدود کے تحت پسنار اور ہیرولی گاؤں کے درمیان بارودی سرنگ بچھائی ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ اطلاع کے بعد ڈسٹرکٹ ریزرو فورس (DRG) اور کوبرا بٹالین کی ایک مشترکہ ٹیم اتوار کو پسنار کیمپ سے گشت پر بھیجی گئی۔
Chhattisgarh: Two Cobra Jawans injured in Naxal encounter in Bijapur
Read @ANI Story | https://t.co/4vYZzlcE1s#Chhattisgarh #Encounter #Bijapur pic.twitter.com/xEoiPedcP1
— ANI Digital (@ani_digital) May 21, 2023